بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو بیس رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو بیس رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر109 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فتح کے لیے 8 وکٹ پر مزید 156 رنز درکار تھے تاہم پوری آسٹریلوی ٹیم 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیوڈ وارنر 112 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کپتان اسٹیون اسمتھ 37 جبکہ پیٹ کمنز 33 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے. آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگزمیں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شکیب الحسن نے دوسری اننگزمیں بھی 5آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،،تیج الاسلام نے 3جبکہ مہدی حسن مرزا نے 2وکٹیں حاصل کیں،،شکیب الحسن 10وکٹیں لے کرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،،بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگزمیں 260اوردوسری اننگزمیں 221رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 217رنزبنائے تھے جبکہ دوسری اننگزمیں 244رنزپرآؤٹ ہوگئی

Most Popular