پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہو گا

جمعے کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران گیند عمران خان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی کے در میان گیند لگی انہیں اسپتال لے جایا گیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے مطابق عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ تیسرا ٹیسٹ کھیل سکیں۔ توقع یہی ہے کہ ان کی جگہ فاسٹ بولر راحت علی کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔بلال آ صف بولنگ ایکشن کے کلئیر ہونے کے بعد امکان ہے کہ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بولر مارک وڈ کو ٹخنے میں انجری کے سبب آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے

Most Popular