ہارون رشید دبئی پہنچے ہیں جہاں وہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ وقار یونس کا اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرینگے

ہارون رشید  دبئی پہنچے ہیں جہاں وہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ وقار یونس کا اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرینگے

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے یہ سوال بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ کیا یونس خان کو اس ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا؟یونس خان اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اب بھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں ،وہ اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے یہ دلیل دیتے ہیں کہ اگر شعیب ملک پاکستانی ٹیم میں بطور بلے باز کھیل سکتا ہے تو وہ بھی ہر طرح کی کرکٹ کیلیے فٹ ہیں ادھر شہر یار خان بھی ان کے حق میں ہیں ،،یونس کا راستہ ہموار کرنے کیلیے ہارون رشید بھی دبئی میں موجود ہیں لیکن اعدادو شمار کچھ اور ہی بتاتے ہیں ،،یونس خان نے نومبر 2008 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظہبی میں سنچری بنانے کے بعد سے اب تک 82 ون ڈے اننگز میں مزید ایک ہی سنچری بنائی ہے جبکہ اسی عرصے میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا جن پر ٹیسٹ بیٹسمین کی چھاپ لگی ہوئی تھی ون ڈے میں 21سنچریاں بناچکے ہیں اور ویراٹ کوہلی اسی عرصے میں اپنی ون ڈے سنچریوں کی تعداد کو23 تک پہنچا چکے ہیں۔

Most Popular