ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری، آئندہ چوپیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی توقع ہے

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری، آئندہ چوپیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، جنوبی خیبر پختو نخواہ اور مشرقی بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی لہر مزید دو روز تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ سے اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواہیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، مظفرآباد، ملتان اور پشاور میں چوالیس، کوئٹہ اڑتیس، کراچی چونتیس، گلگت اکتالیس ،مری اکتیس اور فیصل آباد میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular