پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور گہرے بادلوں کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا دم ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور گہرے بادلوں کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا دم ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور گہرے بادلوں کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا دم ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ کل سے شروع ہوگا جوآٹھ جولائی تک جاری رہے گا۔ جولائی کے دوسرے ہفتے میں مون سون بارشیں مزید زور پکڑیں گی۔ دوسری طرف آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں تیز بارش سے جل تھل ہوگیا۔ ملکہ کوہسار مری میں رم جھم پر سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے اور وہ بھیگے موسم میں نظاروں سے لطف اٹھاتے رہے۔ لاہور میں بادلوں نے گرمی کو ٹھنڈا کردیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کا موڈ خوش گوار کردیا۔ دیگر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ بعض مقامات پر حبس سے شہری بے حال ہو گئے۔ بہاولنگر، بھکر، دالبندین اور بنوں میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر گلگت بلتستان، اسلام آباد راولپنڈی گوجرا نوالہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواہیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے اور اس دوران کشمیر میں بھی بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular