جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

 جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کےپی، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ زیریں سندھ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، کےپی، کشمیر اور گلگت بلتستان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران سندھ، قلات، ژوب، سبی اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، پشاور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ، سبی اور بدین میں اڑتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز دالبندین ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔۔۔۔

Most Popular