ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،میدانی علاقے ٹھٹھر گئے،بالائی علاقوں میں برفباری نے نظارے ہی بدل دئیے

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،میدانی علاقے ٹھٹھر گئے،بالائی علاقوں میں برفباری نے نظارے ہی بدل دئیے

ملک کے بالائی علاقوں میں وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے آسمان سے گرتے برف کے گالے پہاڑی علاقوں کا قدرتی حسن مزید بڑھا رہے ہیں، سکردو، ناران، کاغان، باغ، راولاکوٹ جہاں دیکھیں ہر طرف برف ہی برف ہے پہاڑوں پر ہر سو بکھری سفیدی نے نظارے تبدیل کر دیئے۔آزاد کشمیر، چترال، گلگت بلتستان، میں ہر شے برف میں گم ہو گئی، سکردو میں پارہ منفی بارہ تک گر گیا، مالم جبہ، کالام، وادی، نیلم، گلیات، وادی سوات، وادی کاغان اور ناران میں سات دن سے برفباری جاری ہے،،، شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سردی کی شدت کی وجہ سے زندگی منجمند ہو گئی،، کئی علاقوں میں بجلی بھی بند ہے، ملکہ کوہسار مری میں برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔۔ راستے بند ہیں لیکن شوق کے آگے مشکلات کہاں ٹھہرتی ہیں ادھر کوئٹہ کی ہنہ جھیل بھی مکمل جم چکی ہے،، سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے،لاہور سمیت تمام میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،

Most Popular