مون سون کا دباؤ پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا، پنجاب، خیبر پختونخواہ میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔

مون سون کا دباؤ پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا، پنجاب، خیبر پختونخواہ میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے مون سون ہواؤں کا دباؤ پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،وقفے وقفے سے ہونے والی مون سون بارشیں جمعرات تک جاری رہیں گی جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، جنوبی سندھ، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular