آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دومقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دومقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری خشک موسم کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش ہوئی ہے، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular