محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، لاہور، سرگودھا اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، آج اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پندرہ، لاہور بائیس، کراچی اکتیس، پشاور پندرہ اور کوئٹہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کےپی ، پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں انسٹھ، اور دیر میں پنتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کالام میں چار انچ اور مالم جبہ میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular