آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے نرالے انداز اپنارکھے ہیں، کہیں گرمی ہے تو کہیں خشک موسم، کسی علاقے میں پارہ ہائی ہےتوکہیں سرد ہواؤں نے سردی کی نوید سنادی ہے،
لاہورمیں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم رات کےاوقات میں موسم قدرے بہتر ہوجاتا ہے،اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب کوئٹہ اور گلگت میں موسم ابر آلود ہے، بعض مقامات پر چھائے بادلوں نے گرمی کو مات دے کر سردی کی نوید سنادی ہے
موسم کی خبردینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی کا پارہ 41 ڈگری جبکہ تربت 40اور لسبیلا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular