ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اٹھائیس ہزار دوسواکسٹھ کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیم سے پانی کا اخراج تیرہ ہزار نوسو دو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح بارہ سو بیالیس فٹ پر ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح پندرہ سو پچاس سے بارہ فٹ نیچے ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ ننانوے ہزار چارسو کیوسک ہے ۔ ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ چونسٹھ ہزارآٹھ سو کیوسک ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ اکتیس ہزار نوسو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Most Popular