محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ملک کے بیشترعلاقے سخت گرمی کی لیپٹ میں رہیں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ملک کے بیشترعلاقے سخت گرمی کی لیپٹ میں رہیں گے

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ تاہم مالاکنڈ، پشاور،ڈی آئی جی خان ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرتیزہوائیں، آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھکرمیں سنتالیس، لاڑکانہ، سبی، ملتان میں چھیالیس، اسلام آباد، پشاورمیں بیالیس، لاہورپنتالیس کراچی چھیتس اورمری میں اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular