لاہور میں رات گئے موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے کئی روز سے جاری گرمی کا زور توڑ دیا
صوبائی دارالحکومت اور گرد نواح میں رات گئے قدرت مہربان ہوگئی،،ٹھنڈی ہوائیں چلیں،،اور پھر گھن گرج کے ساتھ ابر رحمت بھی جم کر برسا،،جس سے نہ صرٖ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹا،بلکہ شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،بارش نے جل تھل ایک کردیا،،ٹھنڈیی فضاؤں میں انسانوں کے ساتھ درخت بھی نکھر گئے،،سبزے پر بھی بہار آگئی،،موسم خوش گوار ہونے سے پرندی بھی چہچہانے لگے،بارش تو لاہوریوں پر ابر رحمت بن کر برسی،،لیکن حکومت کی غفلت نے اس کو زحمت بنا دیا،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا،،جب کہ مختلف علاقوں میں ایک سو تیس سے زائد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے،دوسری طرف موسم کی خبردینے والوں کاکہناہے،،کہ آنے والے دو روز میں مزید بارش کا امکان ہے،،کیمرہ مین محمد جمال کے ساتھ مخدوم عدیل وقت نیوز لاہور،