آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ کچھ روز کے وقفے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسی طرح بالائی سندھ میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح آئندہ دو روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں دھند پڑنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا اور پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular