آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا تاہم گلگت بلتستان ،ہزارہ،ژوب راولپنڈی،کوئٹہ میں بارش اورپہاڑوں پربرف باری جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،بلوچستان کے شمالی علاقے،مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہےجبکہ سرگودھا،گوجرانوالہ ،راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،،،شمالی بلوچستان میں بادل چھائے رہینگے،بالائی پنجاب کےبالائی علاقوں میں رات اورصبح کےوقت دھند چھئے رہنےکا امکان ہے،،،ملک میں کم سے درجہ حرارت پارا چنار میں منفی گیارہ ،، ہنزہ اوراستورمیں درجہ حرارت منفی دسسکردو میں منفی نو،گوپس منفی آٹھ ،،قلات گلگت میں منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،،،دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت یوں ہیں لاہور اورپشاورمیں چار،، کراچی میں نو،اسلام آباد میں دو،کوئٹہ منفی چار،،مری میں منفی نو اورملتان میں پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular