لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے رت ہی بدل دی
لاہور صبح سویرے ہی کالے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا،گھنگور گھٹائیں چھائیں، برستی بوندیں اور ٹھنڈی ہواؤں کے بعد ابر رحمت برسا اور پھر جم کر برسا، سخت گرمی کے بعد موسلادھار بارش نے لاہور کا موسم سہانا کردیا، بارش سے باغوں کے شہر کی خوبصورتی دو چند ہوگئی پھول پتے سب نکھر گئے، برکھا رت نے گرمی کو کہا بائے بائے
بارش سے گرمی سے ستائے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،گرم مرطوب موسم اور لوڈ شيڈنگ کے ستائے شہریوں نے موسم کی اس کروٹ کا خوب لطف اٹھایا،،، پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی ابر رحمت جم کر برسا، موسلادھار بارش سے گرمی کے ماروں کی موجیں لگ گئیں، رم جھم نے گرمی کی چھٹی کرا دی، بھیگے بھیگے موسم کو بچوں بڑوں سبھی نے بھریور انداز سے انجوائے کیا،،،