ملک بھر میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کے 14 طبق روشن کردیے
میدانی علاقوں میں سورج نے پسینے نکالنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی لیکن ، واپڈا نے عوام کو پتھر کا زمانہ یاد دلانے کیلئے بجلی کی ایسی لوڈ شیڈنگ شروع کی کہ ، شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو یکساں طور پر دن میں تارے دکھا دیے، سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت اور اوپر سے کئی کئی گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ، ایسے حالات میں زندگی گزارنا واقعی بڑی ہمت کا کام ہےگزشتہ روز سبی، نورپورتھل، بھکر، رحیم یار خان اور خان پور ملک کے گرم ترین حصے رہے ، جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں ، اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں