ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا،تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش اورگلگت بلتستان میں ہلکی برف باری کا امکان ہے

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد  اورخشک رہےگا،تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش اورگلگت بلتستان میں ہلکی برف باری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےمیدانی علاقوں اور سکھرڈویژن میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند رہےگی، جبکہ اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بارش،کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی برف باری کاامکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار اورقلات میں منفی چھ، سعت کوئٹہ میں منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے، درجہ حرارت یوں رہے، گلگت صفر،اسلام آباد پانچ، لاہورآٹھ، مری دو، کراچی سترہ، پشاور چھ، مظفرآباد چاراورملتان میں درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular