آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی فاٹام گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی فاٹام گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسم کروٹ بدلنے کو ہے،محکمہ موسمیات نے بیشترمقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنادی ہے، اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب میں راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن سمیت بالائی فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ پشاور،کوہاٹ،اسلام آباد کے چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں گلگت بلتستان میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کےعلاوہ بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے جس سے ان مقامات پر سردی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت کاپہلا نمبر رہاجہاں پارہ 41 ڈگری جبکہ سبی 39 ، سکھر اور موہنجوداڈو میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular