ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرم موسم کی شدت آج بھی برقراررہے گی تاہم شمال مشرقی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی جی خان، ژوب، قلات، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کےعلاوہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، سبی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش جوہرآباد میں اکسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular