ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے3روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے3روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔

ملک کے اکثر علاقوں میں بارش تھمتی اور بادل چھٹتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سورج کی کرنیں بادلوں کا سینہ چیرتی زمین کو حدت دیتی نظر آ رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بدھ کی شام اور رات کے اوقات میں مکران، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی، مری سولہ، سیدپور اسلام آباد تیرہ، زیرو پوائنٹ گیارہ، گولڑہ نو اور شمس آباد راولپنڈی میں چھے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام میں تین انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب زیادہ درجہ حرارت شہید بینظرآباد میں انتالیس جبکہ مٹھی اور لسبیلہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular