سردی کی شدت میں کمی ہوتے ہی سیاحوں نے مانسہرہ سمیت شمالی علاقاجات کے جنت نظیرعلاقوں کا رخ کر لیا
شمالی علاقاجات میں سردی کے کم ہوتے ہی سیاحوں نے مانسہرہ اور بالا کوٹ کے سیاحتی علاقے شوگراں کا رخ کرلیا ہے، ناران کاغان ان دنوں کسی میلے جیسا منظر پیش کر رہے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد آنے کے باعث تفریحی مقامات پر لوگوں کا رش لگ گیا،سیاح جہاں لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں انھیں چند مسائل بھی درپیش ہیں، سیاحواں کا کہنا ہے کہ شوگراں روڈ کی خستہ حالی زندگیوں کیلئے سنگیں خطرہ ہے،، اگرسیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں تو روز گار کے مواقع بڑھیں گے ، انھوں نے کہا کہ اس شعبے میں مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جن سے چشم پوشی اختیار کی جا رہی ہےبڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی موقع کی مناسبت سے کمروں کےکرائے بڑھا دیئے ،، جس کے باعث سیاحوں اور ہوٹل مالکان میں بحث و تکرار بھی دیکھنے میں آ رہی ہے،، ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ ہر سیزن کے اپنے ریٹ ہوتے ہیں کوشش یہی ہوتی ہے کہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو۔