ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک تاہم مالاکنڈ،ہزار ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک تاہم مالاکنڈ،ہزار ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

مطلع صاف ہونے اور دھوپ کے باعث سردی کی شدت میں قدرے کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالا،ہزار ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ سب سے زیادہ برفباری کالام میں دو انچ ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک کم سے کم درجہ حرارت کالام اور دیر میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سکردو اور قلات میں منفی آٹھ، استور منفی سات، کوئٹہ منفی چھ، اسلام آباد ایک، لاہور، مظفرآباد اور پشاور تین، ملتان چھ، کراچی نو، گلگت منفی دو، مری منفی ایک اور فیصل آباد میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular