محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی، وسطی اورجنوبی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی، وسطی اورجنوبی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزاسلام آباد، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاورڈويژن، کشميراورگلگت بلتستان ميں چند ايک مقامات پربارش ہوئی جس سے گرمی کی لہربھاگ گئی اورموسم حسین ہوگیا، جبکہ ميانوالی ،کوٹلی، پاراچنار، مری، جہلم، راولاکوٹ، ايبٹ آباد، مظفرآباد، کالام، بالاکوٹ، گوجرانوالا، چکوال اور پشاور ميں بارش سے جل تھل ہوگیا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے، سب سے زيادہ بارش منڈی بہاؤالدين ميں ایک سوایک ملی ميٹرريکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈويژن، پشاور، ہزارہ، سبی اورکشمير ميں کہيں کہيں تيزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں ميں بھی ہلکی بارش کی پيش گوئی ہے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular