محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین سے چار روز تک جاری رہنےکی پیشنگوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین سے چار روز تک  جاری رہنےکی پیشنگوئی کی ہے

ملک بھر میں بارشوں کا راج برقرار ہے،، داتا کی نگری لاہور میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے تاہم دن بھر ہوا چلنے سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے ۔۔موسم کا حال بتانے والوں نے بالائی پنجاب،خیبر پی کے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد،ساہیوال،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔۔۔آئندہ تین سے چار روز میں جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملتان،بہاولپور،سکھر ،لاڑکانہ ،ژوب ،،نصیر آباد اور سبی میں ابررحمت برسے گا۔۔۔ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا

Most Popular