لاہور میں سہانے موسم نے ڈیرے ڈال لیے

لاہور میں سہانے موسم نے ڈیرے ڈال لیے

لاہور میں سہانے موسم نے ڈیرے ڈال لیے ،، ہرسوچھائے بادلوں اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ،، گرمی سے بلبلائے شہری خوش ہو گئے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش میں جہاں حبس کم ہوئی وہیں شہری پر امید ہیں کہ بارش عید سے پہلے موسم، کو خوشگوار بنائے رکھے گی،محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، جس سے شہریوں کی سانس میں سانس آئی ،، لاہور کا موسم اچھا ہو اور شہری گھومنے نہ جائیں ایسا نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ شہری اپنے تمام تر مسائل چھوڑ کر پارکوں میں موسم انجوائے کرنے میں مصروف ہیں

Most Popular