محکمہ موسمیات نےملک میں رواں ہفتے بارشوں کی بھی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نےملک میں رواں ہفتے بارشوں کی بھی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، قلات، بنوں، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، موسمیاتی ماہرین نے بھی رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے، کل سے جمعرات کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جمعہ اور ہفتہ کے دوران اسلام آباد، خیبر پی کے، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی بدھ اور جمعرات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، آج سب سے کم درجہ حرارت استور اور اسکردو میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پاراچنار میں پارہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،، دوسری طرف کراچی میں سورج نے غصہ دکھانا شروع کردیا ہے، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کوئٹہ میں بوندا باندی بھی ہوئی۔

Most Popular