ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد چھتیس ہزار ایک سو چونسٹھ فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، چھور، تربت، دادو اور مٹھی میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی چھتیس، اسلام آباد اکتیس، مظفرآباد، لاہور اور پشاور بتیس، ملتان چونتیس، کوئٹہ ستائیس، گلگت پچیس، فیصل آباد تینتیس اور مری بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular