بھارتی دولہے خبردار ہو جائیں، بارات جتنے منٹ لیٹ ہوگی اتنے ہی سو جرمانہ

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے گاؤں تونکپوری تانڈا کی پنچایت کے فیصلے کےمطابق شادی کے موقع پر لڑکی والوں کو انتظار کرانے والے باراتیوں کو جرمانہ دینا ہوگا مقررہ وقت سے ایک منٹ بارات لیٹ ہوئی تو ایک سو روپے،دو منٹ لیٹ ہوئی تو دو سو روپے جرمانہ ہوگا،اور اسی طرح رقم بڑھتی چلی جائے گی ۔ پنچایت کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تاخیر سے آنے والے دولہا بارات لاتے وقت زیادہ شور بھی نہیں کرپائیں گے ۔ فیصلے میں لوگوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ دولہا کے تاخیرسے آنے اور انتظار کی زحمت سے بچنے کے لیے گاؤں کی بچیوں کی شادیاں گاؤں میں کرنے کو ترجیح دی جائے