پاکستان کی شرمناک کارکردگی پرپاکستانی کرکٹ ٹیم کےمینیجرانتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پرآ گئی
وقار یونس کے بعد انتخاب عالم کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی،،، رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کپتانی کیلیے اہل کھلاڑی نہیں ان کی جانب سے بھارت میں دیا گیا بیان مناسب نہیں تھا اس بات پر تنازع بنا،،آفریدی وکٹ کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتےوہ ورلڈٹی 20میں بھارت کیخلاف میچ میں حفیظ کی جگہ خودنمبر3پرآئے جو غلط فیصلہ تھا ،آفریدی نےایشیاکپ میں انورعلی کیوجہ سے وہاب ریاض کوڈراپ کیا،، آفریدی کوکپتانی کااندازہ ہے نہ کسی اور چیز کا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمراکمل نہ گیم کوسمجھتے ہیں نہ ہی احساس ذمےداری ہے،عمراکمل کواسکواڈمیں شامل کرناغلط تھا،سرفرازاحمد کاورلڈٹی 20 میں صحیح استعمال نہیں کیاگیا،انہوں نے گزشتہ4 ٹی ٹونٹی اننگز میں اچھی پرفارمنس دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری بولنگ اوربیٹنگ میں گیپ تھا،فیلڈنگ بھی بےانتہاخراب رہی،،ٹیم پاکستان میں صرف ایک میچ ونر تھا محمد عامر،، اسے بھی اس وقت باؤلنگ دی جاتی رہی جب میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا ہوتا،،احمد شہزاد واپسی پر بھی ناکام رہے ،،احمد شہزاد کی کارکردگی صفر رہی،پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے مزاج کو نہیں سمجھتے،،پاکستانی ٹیم میں سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے۔انتخاب عالمی نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ انگلش ٹیم کے دورے سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنیس کیمپ لگایا جائے،، پاکستانی ٹیم میں کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر نمبر دیے جائیں اور اسی طریقہ کار کو سلیکشن کیلیے اپنایا جائے ۔۔