قائدMQMکوبزدل قراردے دیا،یہ شخص میرپورخاص کےلوگوں کوجذباتی کررہاہے: مصطفٰی کمال

Apr 01, 2016 | 18:22

میر پور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے قائد متحدہ قومی موومنٹ کو پھر آڑے ہاتھوں لیا،،بولے جب سے میرپور خاص آنے کا اعلان کیا ہے ،لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے لیکن بزدل آدمی خود یہاں نہیں آرہا،،انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم پہلے گالیاں دیتے ہیں اور جب ان کا ہینگ اوور ختم ہوتا ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں،،اس آدمی کو مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دی جائے،،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ظالم اور جابر شخص نے ہماری 2نسلیں تباہ کردیں پندرہ ہزار لوگ مروا دیئے،،نوجوانوں کو را کا ایجنٹ بنا دیا۔ کبھی سندھ کو ٹکرے اور کبھی مہاجر کارڈ استعمال کیا،،، ایسے شخص کو اللہ جلدی موت نہیں دیتا،۔۔ ،،انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کیلئے زخم جھیلنے والے کامیاب ہوگئے ہیں، پارٹی کو بنے صرف آٹھ دن ہوئے ہیں لیکن پھر بھی اتنا خوف ہے، لیکن ہم پتھر کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں لیڈری کرنے یاوزیراعظم بننے نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں، چوبیس اپریل کا دن تیس سال کی گندگی کو صاف کردے گا،،،

مزیدخبریں