آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، لاہور ڈویژن، اور بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات اور سبی میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ آج سے اتوار تک مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تیزبارش کے باعث بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش دیرمیں اٹھارہ ملی میٹر، کالام اور پاراچنارمیں سولہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں اکتالیس، پڈعیدن چالیس، حیدرآباد انتالیس اور مٹھی میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔