پاراچنار دھماکے کے دوسرے دن شہر کی فضا سوگوار ہے

کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار کو دہشتگردوں خون میں نہلایا، ملک دشمنوں کے گھناؤنے وار نے چوبیس گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی، دہشتگرد حملے کے دوسرے دن شہر کی فضا سوگوار ہے،،، مارکیٹیں اور کاروبار بند رہے، دھماکے کے خلاف شہریوں نے شہدا کی لاشیں شہید پارک میں رکھ کر دھرنا دیا تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر کے شہدا کی تدفین کردی گئی،،، دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد مختلف ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،، جبکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، پارا چنار کی نور مارکیٹ کے قریب پہواڑ اڈہ میں امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چوبیس افراد شہید جبکہ نوے زخمی ہو گئے تھے۔۔دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔