ذرا ہوشیار رہیں ،آنکھیں کھلی رکھیں،کسی کی باتوں میں آنے سے پہلے تصدیق کرلیں۔
یکم اپریل کو جھوٹ بولنے یا کسی کو بیوقوف بنانے کا دن بھی مانا جاتا ہے،، اپریل فول حقیقت میں جھوٹ و دھوکہ بازی کی ایک رسم ہےجسے آج کل منا کر اس پر فخر بھی کیاجاتا ہیں۔ ، اپریل فول کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی جس کو 1539 ء میں عروج حاصل ہوا اور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔ اپریل فول مغرب کی دیگر خرافات کی طرح پاکستان میں بھی کچھ غیرسنجیدہ افراد مناتے ہیں ۔۔۔ لوگ دوسروں کو اکثربری خبروں مثلاً کسی قریبی عزیز یا دوست کے مرنے کی‘ ایکسیڈنٹ کی یا کسی اور طرح کی افسوسناک خبر دیتے ہیں جس سے کئی سنجیدہ حادثات ہوسکتے ہیں چنانچہ عوام اس سے ہوشیار رہیں اور اگر انہیں کوئی ایسی اطلاع ملے تو اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے سے قبل اس کی باقاعدہ تصدیق اور تحقیق کرلیں۔ کیونکہ کسی کی غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے آپ کو شرمندگی اور نقصان بھی پہنچ سکتا ہے،،