خوبصورت اور دلکش مخلوق تتلیوں کوچھونےاور قریب سے دیکھنے کی خواہش سب کی ہوتی ہے

ہر سال لندن میں منعقد کی جانے والی اس دلچسپ نمائش میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی میوزیم کا رخ کر تے ہیں، رواں سال بھی اس نمائش میں دنیا بھر سے لائی گئی تتلیوں کی کئی اقسام بچوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،، میوزیم کے گارڈن میں سینکڑوں تتلیوں کو آزاد کیا گیا،، جہاں آنے والے بچے نا صرف اپنے اردگرد اڑتی تتلیوں کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ انھیں چھو بھی سکتے ہیں، بچوں کی معلومات کیلئے یہاں انڈے سے تتلی بننے کے عمل کی وضاحت کا بھی انتظام کیا گیا ،، جس نے ان کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔