سیہون شریف کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی3 بوگیاں آگ لگنے کے باعث جل کر تباہ ہو گئیں
پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس لاڑکانہ کے قریب پہنچی تو اس میں آچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹرین میں موجود مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں،، آتشزدگی کے واقعےمیں ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، آگ لگنے کے بعد ٹریک پر کچھ دیر کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی تاہم جلد ہی ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا اور متاثر ہونے والی ٹرین مسافروں کولے کر روانہ ہوگئی۔دوسری طرف کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کھڑی گاڑی میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی