شہر قائد میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا۔
موسم گرما سے قبل ہی شہرقائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کے لیے پینے کاصاف پانی تو دور کی بات کھارا پانی بھی نایاب ہوگیا۔واٹربورڈ کراچی کا دعوی تھا کہ جہاں لائنوں سے پانی نہیں پہنچ سکتا وہاں واٹر ٹینکروں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں، علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت بورنگ کاپانی حاصل کرنا شروع کیا تھا تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہوگئی۔متاثرین کہتے ہیں کہ یہ حال صرف گرمی کے دنوں میں ہی نہیں بلکہ گزشتہ 4 برسوں سے اورنگی ٹاؤن کے مکین اسی طرح پینیکیپانی کو ترس رہے ہیں۔