لاہور کے مصروف ترین بازار انارکلی میں پلازے میں لگی آگ پر آٹھ گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

لاہور کے مصروف ترین بازار انارکلی میں گنپت روڈ پر واقع پلازے میں رات دو بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی،،، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،،، شہریوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی،،، لیکن جب شدت میں اضافہ ہوا تو ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا۔۔ بھڑکتے شعلوں نے قریبی کاغذ کے گودام اور 7 عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں،، فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں،،، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،،، آگ کے باعث پلازے میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا،،، متاثرہ پلازے اور ملحقہ دکانوں میں شادی بیاہ کی سجاوٹ کا سامان، پلاسٹک وغیرہ موجود تھاآتشزدگی کے واقعہ میں تاجروں کی زندگی کی جمع پونجی راکھ بن گئی،متاثرہ تاجر بے بسی کی تصویر بنے تکتے رہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم پلازہ مالکان نے ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے کے بروقت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔۔۔