لاہور میں ٹماٹر کا بحران ختم کرنے کیلئے انتظامیہ نے ٹماٹروں کے ٹرک لگا دیئے۔
ضلعی حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سستے ٹماٹر بیچنے کیلئے ٹرک کھڑے کر دیئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے مخصوص پوائنٹس پر ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں جہاں پر ٹماٹروں کی فروخت 70 روپے فی کلو کے حساب سے کی گئی جبکہ ہر خریدار صرف ایک کلو ٹماٹر ہی لے جا سکتا ہے۔شہریوں کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 35 سے 40 روپے ہے لیکن ابھی بھی مہنگا دیا جا رہا ہے اور اس کی فروخت صرف ٹرکوں پر کی جا رہی ہے جبکہ دکانوں پر ٹماٹر کی قیمت کم از کم 150روپے فی کلو ہے۔ ضلعی حکومت کے مطابق یہ صورتحال آئندہ 10 روز رہے گی جس کے بعد اس کی قیمت پر قابو پا لیا جائے گا۔