سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور سپین کے رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

میامی امریکا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر چھ سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے تھا، جس میں راجرفیڈرر نے حریف کھلاڑی کو تیسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر شکست دے دی
راجر فیڈرر نے میچ میں سات چھ، چھ سات اور سات چھ سے فتح سمیٹی اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال اور اٹلی کے فیبیو فوگنینی مدمقابل تھے، جس میں سپینش ٹینس سٹار نے اطالوی حریف کو سٹریٹس سیٹس میں چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔