امریکی شہربالٹیمورمیں دوسرے سالانہ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا
امریکی شہربالٹیمورمیں دوسرے سالانہ رنگارنگ لائٹ فیسٹیول کاآغازہوگیا ، اس فیسٹیول کیلئے شہرکی متعدد عمارتوں اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا،، جبکہ اس فیسٹیول میں امریکا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے شاہکار بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں، اس ایونٹ کے دوران ایک شاندار لائٹ پریڈ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں سینکڑوں افرادشرکت کریں گے،، 31مارچ سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلہ8اپریل تک جاری رہےگا۔