راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جار ی کر دئیے

گیپکو میں چار سوسینتیس غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف بیرون ملک ہونے کی بناء پر احتساب عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔ عدالت نے راجا پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو عدالتی حکم کے مطابق راجہ پرویز اشرف کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری کے موقع پر انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدائت کر رکھی ہے۔ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کوگیپکو میں چارسو سینتیس غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے .عدالت نے کیس کی مزید سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔