سندھ بھرمیں امتحانی مراکزکی انتظامیہ طلبا وطالبات کو نقل کرانے میں بھرپورمدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں
سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ تھم نہ سکا،،،امتحانی مراکزکی انتظامیہ طلبا وطالبات کو نقل کرانے میں بھرپورمدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ سکھربورڈ کے تحت جاری میٹرک کےامتحانات میں نویں جماعت کاکیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ مختلف شہروں میںپیپر آؤٹ ہونے پر حل شدہ پیپر دو سو سے پانچ سو روپے میں فوٹو کاپی کی دکانوں پرفروخت ہونے لگا۔ لاڑکانہ میں طالبات سرعام نقل کرتے نظر آئیں۔ کندھ کوٹ میں اساتذہ پسند کی کلاس نہ ملنے پر گتھم گتھا ہوگئے۔ جھگڑے کے باعث نویں جماعت کا پیپر لیٹ ہوگیا۔
انتظامیہ نے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے بو ٹی مافیا کیخلاف کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔ شہریوں اور والدین نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوٹی مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور پیپرآؤٹ کرنے والے عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔