وینزویلا کے سیاسی بحران میں مزید گرمی ہوگئی
وینزویلا کی اعلیٰ ترین عدالت نے پارلیمانی اختیارات سنبھالنے کی راہ ہموار کر لی ہے،،عدالت نے حکم جاری کیا کہ اراکین پارلیمنٹ مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں،، اور دیے گئے فیصلوں کا احترام بھی نہیں کیا جا رہا لہذا اس صورت حال میں پارلیمانی اختیارات عدالت کو منتقل کر دیئے جائیں،، سپریم کورٹ کے فیصلے کو صدر نکولس مادُورو کی آمریت کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے،، اپوزیشن نے اس عدالتی فیصلے کو ایک ’بغاوت‘ قراردے دیا،، عدالتی فیصلے میں کہا گیا جب تک نیشنل اسمبلی توہین عدالت کے عمل سے گریز نہیں کرتی تب تک پارلیمانی اختیارات براہ راست سپریم کورٹ کو منتقل کر دیے جائیں،، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔