کراچی کے علاقے لانڈھی ایکپسورٹ پروسیسنگ زون میں کپٹرے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی کے قریب ایکپسورٹ پروسیسنگ زون کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے فیکٹری کےبڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے بعد تیرہ فائرٹینڈرز، دو واٹرباؤزر اور ایک اسنارکل نے کئی گھنٹے کے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔ آگ لگنے سے فیکٹری موجود کپڑاور دیگر سامان جل گیا۔ فیکٹری ملازمین کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری تباہ ہوگئی۔ فیکٹری مالکان نے آگ لگنے کے بعد ملازمین سے رابطہ نہیں کیا جس سے ان کیلئے روز گار کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ ملازمینچیف فائر تحسین احمد صدیقی کا کہنا تھا فیکٹری میں لنڈے کا کپڑا اور کمبل موجود تھے۔ فیکٹری تین مزل پرمشتمل تھی آگ سے تیسری منزل پرلگایا گیا شیڈ گرگیا
آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا، آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیمرامین سلمان مصطفی کے ساتھ فیضان جلیس وقت نیوز کراچی