کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف چار سو باسٹھ اور جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی
کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر شریک ملزمان کیخلاف چار سو باسٹھ ارب اور جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کرپشن ریفرنسز کی سماعت ہوئی،،،عدالت میں شریک ملزمان اطہر حسین سمیت دیگر پیش ہوئے تاہم ڈاکٹر عاعصم بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکے،،، عدالت میں وکلاء کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت نا ساز ہے انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے ، عدالت نے درخواست منظور کرلی ،،، عدالت نےڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سو باسٹھ ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت پندرہ اپریل اور جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کردی