وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی درخواست کی منظوری کا عمل شفاف اور تیز ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو طریقہ کار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار سرمایہ کاروں کو لائسنس، بزنس سیٹ اپ کیلیے تعاون فراہم کیا جائے۔