چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئے
چیئرمین پی سی بی سری لنکا میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کولمبو روانہ ہو گئے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیپال کرکٹ بورڈز کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی بگ تھری کے خاتمے کے لیے سری لنکن بورڈ حکام سے غیررسمی ملاقاتوں میں اپریل میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بھارت کے خلاف ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے, ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی پاک بھات سیریز کے حوالے سے بھارتی حکام سے دوٹوک بات چیت کریں گے اور رضامند نہ ہونے پر بھارتی بورڈ آفیشلز کو لیگل نوٹس بھیجنے کے متعلق آگاہ کیا جائے گا, کولمبو میں منعقد ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے لائحہ عمل مرتب دیا جائے گا