سندھ حکومت نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی سندھ مقررکر دیا
حکومت سندھ نے آئی جی اللہ ڈنو خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ اکیس کے افسر ایڈیشنل آئی جی سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ البتہ ان کی خدمات واپس وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی کیلئے چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی اور ایڈیشنل آئی جی ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ انسپکشن سردارعبدالمجید کے نام تجویز کئے تھے۔